القصائد الاحمدیہ — Page 14
۱۴ أُمِرْتُ مِنَ اللهِ الْكَرِيمِ الْمُمَجَّدِ فَقُمْتُ وَ لَمْ أَكْسَلُ وَ لَمْ أَتَبَلَّدِ خدائے بزرگ و کریم کی طرف سے مجھے مامور کیا گیا ہے پس میں اس پر کمر بستہ ہو گیا۔نہ میں نے سنتی دکھائی اور نہ کوئی تر دکیا وَهَذَا كِتَابِي قَدْ تَلَأَ لَا وَجْهُهُ تَلَا لُو سِمْطَى لُؤْلُوْ وَ زَبَرْجَدِ اورہ میری کتاب جس کا حسن موتیوں اور زمرد کی مالا جیسی چمک لئے ہے روشن ہو گیا ہے۔تَرَى نُوْرَ الْعِرَفَانِ فِيهِ كَأَنَّهُ أَيَاةُ ذُكَاءٍ أَوْ بَرِيقُ الْعَسْجُدِ تو اس میں نو ر عرفان اس طرح مشاہدہ کرے گا کہ وہ گویا سورج کی کرن یا خالص سونے کی چمک ہے۔وَ إِنِّي أَرَى فِيهِ الشَّفَاءَ لِطَالِبِ وَيُشْفَى بِهِ قَلْبُ السَّعِيْدِ وَ يَهْتَدِى یقیناً میں اس میں طالب حق کے لئے شفا پاتا ہوں جس سے سعید فطرت کے دل کو شفا دی جاتی ہے اور وہ ہدایت پا جاتا ہے۔وَ أَوْدَعْتُهُ أَسْرَارَ عِلْمٍ وَحِكْمَةٍ وَرَتَّبَتُهُ مِثْلَ الشَّقِيْفِ الْمُسَنَّدِ اور میں نے اس میں علم و حکمت کے اسرار سمو دیئے ہیں اور میں نے اسے ایک ماہر قابل اعتما داد یب کی طرح تر تیب دیا ہے۔وَكَمْ مِنْ لَالِى فِيهِ مِنْ سِرِّ الْهُدَى فَيَـا صَاحِ فَتِشْهَا وَلَا تَتَجَلَّـدِ اس میں ہدایت کے اسرار کے کتنے ہی موتی ہیں۔پس اے میرے دوست! ان کو تلاش کر اور جلد بازی سے کام نہ لے۔وَقَدْ بَانَ وَجُهُ الْحَقِّ فِيْهِ وَصَاحَةً كَخَةٍ نَقِيَ اللَّوُن لَمْ يَتَخَدَّدِ اور اس میں حق کا چہرہ خوب ظاہر ہو گیا ہے ایسے خوشرنگ رخسار کی طرح جس پر بیماری یا ضعف کے کوئی آثار نہیں۔وَإِنِّي مِنَ اللَّهِ الْكَرِيمِ مُجَدَدٌ وَمِنْهُ مُبَارَاتِي وَ سَيْفِي وَ أَجْرَدِى میں کریم خدا کی طرف سے مسجد دہوں اور اسی کی جناب سے مجھے مقابلہ کی طاقت بھی عطا ہوئی اور تلوار اور تیز رفتار گھوڑا بھی