القصائد الاحمدیہ — Page 213
۲۱۳ تَأْتِيَكَ آيَاتِي فَتَعْرِفُ وَجْهَهَا فَاصْبِرُ وَلَا تَتْرُكُ طَرِيقَ حَيَاءِ تیرے پاس میرے نشان آئیں گے اور تو ان کو پہچان لے گا۔پس صبر کر اور حیا کی راہ کو ترک نہ کر۔إِنَّ الْمُقَرَّبَ لَا يُضَاعُ بِفِتْنَةٍ وَالْآخِرُ يُكْتَبُ عِنْدَ كُلِّ بَلَاءِ مقرب آزمائش سے ضائع نہیں کیا جاتا اور ہر بلا کے وقت اس کا اجر لکھا جاتا ہے۔يَارَبَّنَا افْتَحُ بَيْنَنَا بِكَرَامَةٍ يَامَنْ يَرَى قَلْبِي وَلُبَّ لِحَائِي اے ہمارے رب ! تو ہمارے درمیان با عزت فیصلہ فرما۔اے وہ ذات جو میرے دل کو اور میرے ظاہر کی اندرونی حقیقت کو دیکھ رہی ہے۔يَامَنْ أَرَى أَبْوَابَهُ مَفْتُوحَةً لِلسَّائِلِينَ فَلَا تَرُدَّ دُعَائِي اے وہ ذات! جس کے دروازے میں سائلوں کے لئے کھلے دیکھتا ہوں۔میری دعا کورڈ نہ فرما۔مِنَنُ الرَّحْمنِ - روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۶۹ تا ۱۷۳)