القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 192 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 192

۱۹۲ اور خدائے قہار نے ان کی اندرونی صورتوں کو مسخ کر دیا ہے اور ہوا و ہوس کی وجہ سے انہوں نے سوچنے والا دل کھودیا ہے مَابَقِيَتْ فِي طِينِهِمْ رِيحُ عِفَّةٍ فَذَرَهُمْ يَسُبُّوا كُلَّ بَرٌ مُوَقَرٍ اور ان کی سرشت میں عفت کی بو بھی باقی نہیں رہی۔پس چھوڑ ان کو اس حالت میں ہر وہ ہر باعزت نیک شخص کو گالیاں دیتے رہیں۔وَقَدْ كُفِّرَتْ قَبْلِى صَحَابَةُ سَيِّدِى وَقَدْ جَاءَكَ الْأَخْبَارُ مِنْ كُلِّ مُخْبِرٍ اور مجھ سے پہلے میرے آقا کے صحابہ کی تکفیر کی گئی ہے اور ہر مخبر کی طرف سے تجھے ایسی خبریں مل چکی ہیں۔يُسِرُّونَ اِيُدَائِيُّ لِجُبْنِ قُلُوبِهِمْ وَمَا إِنْ أَرَى فِيْهِمْ خَصِيمًا يَنْبَرِى وہ اپنی بزدلی کی وجہ سے میری ایذاء کو چھپاتے ہیں اور میں ان میں کوئی ایسامد مقابل نہیں پاتا جو سامنے آئے۔يَفِرُّونَ مِنِّى كَالشَّعَالِبِ خَشْيَةً يَخَافُونَ اسْيَافِي وَرُمُحِي وَ خَنْجَرِى وہ ڈر کے مارے مجھ سے لومڑیوں کی طرح بھاگتے ہیں وہ میری تلواروں نیزے اور سنجر سے ڈرتے ہیں۔وَمِنْهُمْ حِرَاصٌ لِلنِّضَالِ عَدَاوَةً غِلَاظٌ شِدَادٌ لَوْ يُطِيقُونَ عَسْكَرِى اور بعض ان میں سے عداوت کی وجہ سے مقابلہ کیلئے حریص ہیں۔وہ سخت دشمن ہیں۔کاش وہ میرے لشکر سے مقابلہ کی طاقت رکھتے۔قَدِ اسْتَتَرَتْ أَنْوَارُهُمْ مِّنْ تَعَصُّبٍ وَإِنِّي أَرَاهُمْ كَالدَّمَالِ الْمُعَفَّرِ اور ان کے انوار تعصب کی وجہ سے چھپ گئے اور میں ان کو خاک آلود پلے کی طرح پاتا ہوں۔فَأَعْرَضْنَا عَنْهُمْ وَعَنْ اَرْجَائِهِمْ كَانَّا دَفَنَّاهُمُ بِقَبْرٍ مُّقَعَرِ پس ہم نے ان سے اور ان کے اطراف و جوانب سے منہ پھیر لیا ہے گویا کہ ہم نے ان کو گہری قبر میں دفن کر دیا ہے۔وَ وَاللَّهِ إِنَّا لَانَخَافُ شُرُورَهُمْ نَقَلْنَا وَضِيْتَتَنَا إِلَى بَيْتِ أَقْدَرِ اور خدا کی قسم! ہم ان کی شرارتوں سے نہیں ڈرتے اور ہم نے اپنا قیمتی متاع خدائے قادر کے گھر منتقل کر دیا ہے۔وَمَا إِنْ أَخَافُ الْخَلْقَ فِي حُكْمِ خَالِقِي وَقَدْ خَوَّفُوا وَاللَّهُ كَهْفِـي وَمَأْزَرِى اور میں خالق کے حکم کے بارہ میں خلقت سے نہیں ڈرتا حالانکہ انہوں نے مجھے خوف دلایا ہے اور اللہ میری پناہ اور جائے امان ہے۔وَإِنَّ الْمُهَيْمِنَ يَعْلَمَنْ كُلَّ مُضْمَرِى فَدَعْنِي وَرَبِّي يَا خَصِيمِي وَ مُكْفِرِى