القصائد الاحمدیہ — Page 10
تری آيَاتِ صِدْقِى ثُمَّ تَنْسى لَحَاكَ اللَّهُ مَالَكَ لَا تُبَالِي تو میری سچائی کے نشان دیکھتا ہے۔پھر بھول جاتا ہے۔خدا تیرا برا کرے۔کیا بات ہے کہ تو پرواہ نہیں کرتا۔تَعَالَ إِلَى الْهُدَى ذُلَّا خُضُوعًا إِلَى مَا تَكْتَسِ ثَوبَ الدَّلَالِ فروتنی اور خاکساری سے ہدایت کی طرف آ۔کب تک تو غرور کا لباس پہنے رکھے گا۔وَ إِنْ نَاصَلْتَنِي فَتَرى سِهَامِي وَمِثْلِى لَا يَفِرُّ مِنَ النِّضَالِ اگر تو تیراندازی میں میرا مقابلہ کرے تو میرے تیروں کا تجھے پتہ لگ جائیگا اور میرے جیسا آدمی تیراندازی کے مقابلہ میں بھا گا نہیں کرتا۔سِهَامِي لَا تَطِيشُ بِوَقْتِ حَرْبٍ وَسَيْفِى لَا يُغَادِرُ فِي الْقِتَالِ لڑائی کے وقت میرے تیر خطا نہیں جاتے اور میری تلوارلڑائی میں (کسی کو) نہیں چھوڑتی۔فَإِنْ قَاتَلْتَنِى فَارِیكَ إِنِّي مُقِيمَ فِي مَيَادِينِ الْقِتَالِ اور اگر تو مجھ سے جنگ کرے تو میں تجھے دکھا دوں گا کہ بے شک میں لڑائی کے میدانوں میں ثابت قدم ہوں۔أَ بِالْإِيْدَاءِ أَتُرُكُ أَمْرَ رَبِّي وَمِثْلِى حِيْنَ يُؤْذَى لَا يُبَالِـي کیا دُ کھ دیئے جانے سے میں اپنے رب کے کام کو چھوڑ دوں ؟ جبکہ میرے جیسا آدمی ایذاء دیے جانے پر پرواہ نہیں کیا کرتا۔كَيْفَ أَخَافُ تَهْدِيدَ الْخُنَاثَى وَقَدْ أُعْطِيتُ حَالَاتِ الرِّجَالِ میں محنتوں کی دھمکی سے کیسے ڈرسکتا ہوں جبکہ مجھے مردوں کے حالات مردانگی دئے گئے ہیں۔أَلَا إِنِّي أُقَـــــاوِمُ كُلَّ سَهُم وَأَقْــلــى الْإِكْتِــــانَ عَنِ الرِّبَالِ آگاہ رہو کہ میں ہر تیر کا سامنا کروں گا اور میں تیروں کے خوف سے مورچہ بند ہونے کو پسند نہیں کرتا۔فَإِنْ حَرْبًا فَحَرْبٌ مِثْلَ نَارٍ وَإِنْ سِلْمٌ فَسِلْمٌ كَالؤُلَالِ اگر جنگ چاہوتو (ادھر سے ) جنگ ہوگی آگ کی طرح۔اور اگر صلح چاہو تو (ادھر سے ) صلح ہوگی آب شیریں کی طرح۔