القصائد الاحمدیہ — Page 179
129 ۲۶ القَصيدَةُ قصیده فَدَتْكَ النَّفْسُ يَا خَيْرَ الْأَنَامِ رَأَيْنَا نُورَ نَباكَ فِي الطَّلَامِ تیرے پر جان قربان ہوائے بہتر مخلوقات ! ہم نے تیری خبر کانو راندھیرے میں دیکھ لیا۔رَأَيْنَا آيَةً تَسْقِي وَتُرُوِيَ وَتَشْفِي الْغَافِلِينَ مِنَ السَّقَامِ ہم نے وہ نشان دیکھ لیا جو پلاتا ہے اور سیراب کرتا ہے۔اور غافلوں کو مرض سے شفا بخشتا ہے۔رَأَيْنَا النَّيْرَيْنِ كَمَا أَشَرُتَا قَدِ انْخَسَفَا لِتَنْوِيرِ الْأَنَامِ ہم نے سورج اور چاند کو دیکھ لیا جیسا کہ تو نے اشارہ کیا تھا۔یہ تحقیق دونوں کو گرہن لگ گیا تا خلقت منو ر ہو۔بِحَمْدِ اللهِ قَدْ خَسَفَا وَكَانَا شَرِيكَى مِحَنِ أَيَّامِ القِيَامِ شکر خدا تعالیٰ کا کہ دونوں کو گرہن لگ گیا۔اور دونوں رمضان کی تکالیف کے شریک ہو گئے۔