القصائد الاحمدیہ — Page 170
۱۷۰ هذَا مِنَ اللَّهِ الْكَرِيمِ الْمُحْسِنِ فَاسْتَيْقِظُوْا مِنْ رَقَدَةِ الْعِصْيَانِ یہ خدائے کریم محسن کی طرف سے ہے سوتم نافرمانی کی نیند سے بیدار ہو جاؤ۔مَنْ كَانَ فِي بِمُرِ الشَّقَا مُتَهَافِتًا لَا يُنصَرَنُ بَلْ يُهْلَكَنُ كَالْعَانِي جو شخص بد بختی کے کنوئیں میں گرنے والا ہو اس کو مد نہیں دی جاوے گی بلکہ وہ قیدی کی طرح مرے گا۔لَا تَحْسَبُوا بَرَّ الْفَسَادِ حَدِيقَةً عَذْبَ الْمَوَارِدِ مُثْمِرَ الْأَغْصَانِ تم ایسے باغ کو فساد کا جنگل مت خیال کرو جس کا میٹھا پانی اور شاخیں پھلدار ہیں۔لَا تَظْلِمُوا لَا تَعْتَدُوا لَا تَجْرَءُ وُا وَتَبَاعَدُوا عَنْ ذَالِكَ اللَّهَبَانِ ظلم مت کرو نتجاوز مت کرو دلیری مت کرو اور اس لہبان سے دور رہو۔لَا تُكْفِرُوا يَا قَوْمِ نَاصِرَ دِينِكُمْ وَاخْشُوا الْمَلِيْكَ وَ سَاعَةَ اللُّقْيَانِ اے میری قوم دین کے حامی کو کا فرمت ٹھہراؤ اور اس حقیقی بادشاہ سے ڈرو اور نیز ملاقات کے دن سے۔قَدْ جِئْتُكُمْ يَا قَوْمِ مِنْ رَّبِّ الْوَرَى بُشْرَى لِتَوَّابِ إِذَا لَاقَانِـي اے میری قوم! میں تمہاری طرف خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہوں اس تو بہ کرنے والے کو خوشخبری ہو جب وہ مجھ سے ملے۔أُرْسِلْتُ مِنْ رَّبِّ إِلَّا نَامِ فَجِئْتُكُمْ فَاسْعَوْا إِلَى بُسْتَانِهِ الرَّيَّانِ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجا گیا۔پس تمہاری طرف آیا۔پس خدا تعالیٰ کے تر و تازہ باغ کی طرف دوڑو۔هذَا مَقَامُ الشُّكْرِ إِنَّ مُغِيْتَكُمْ قَدْ خَصَّكُمْ بِعِنَايَةٍ وَحَنَانِ یہ شکر کا مقام ہے جو تمہارے فریا درس نے تم کو عنایت اور مہربانی کے ساتھ کے ساتھ خاص کر دیا۔يَا قَوْمِ قُوْمُوا طَاعَةً لِّإِمَامِكُمْ وَتَبَاعَدُوا مِنْ مُعْتَدٍ لَّعَانِ اے میری قوم اپنے امام کے لئے فرمانبردار بن کر کھڑے ہو جاؤ اور اس شخص سے دور ہوجو حد سے تجاوز کرنے والا اورلعنت کرنے والا ہے۔قَدْ جَاءَ يَوْمُ اللَّهِ فَارُنُوا وَاتَّقُوا وَتَسَبَّرُوا بِمَلَاحِفِ الْإِيْمَانِ خدا کا دن آیا ہے سوسو چو اور ڈرو اور ایمان کی چادروں سے اپنی پردہ پوشی کر لو۔