القصائد الاحمدیہ — Page 169
۱۶۹ وَدَّعْتُ أَهْوَائِي لِحُبِّ مُهَيْمِنِى وَتَرَكْتُ دُنْيَاكُمْ بِعَطْفِ عِنَانِي حرص و ہوا کو میں نے خدا تعالیٰ کے لئے رخصت کر دیا اور تمہاری دنیا کو چھوڑا اور اس سے منہ پھیر لیا۔وَتَعَلَّقَتْ نَفْسِي بِحَضْرَةِ مَلْجَأَى وَتَبَرَّءَ تْ مِنْ كُلِّ نَشَبٍ فَانِي اور میر انس حضرت پروردگار سے تعلق پکڑ گیا اور ہر ایک مال فانی سے بیزار ہو گیا۔لَا تَعْجَلُوا وَتَفَكَّرُوا وَتَدَبَّرُوا وَالْعَقْلُ كُلَّ الْعَقْلِ فِي الْإِمْعَانِ مت جلدی کرو اور فکر کرو اور سوچو اور تمام عقل غور کرنے میں ہے۔إِن كُنتَ لَا تَبْغِى الهُدَى وَتُكَذِّبُ فَاضِرَّنِي بِجَوَارِحِ وَّ لِسَانِ اور اگر تو ہدایت کو قبول نہیں کرتا اور تکذیب کرتا ہے سو مجھے اپنے ہاتھ پیر اور زبان سے دکھ پہنچا۔وَالْعَنُ وَلَعْنُ الصَّادِقِينَ وَسَبُّهُمْ مُتَوَارَتْ مِّنْ قَادِمِ الْأَزْمَانِ اور لعنت کرتارہ اور بچوں کو لعنت کرنا قدیم زمانہ سے لوگوں کا ورثہ چلا آیا ہے۔لَنْ تُعْجِرُوا بِمَكَائِدِ رَبَّ السَّمَا لِلَّهِ سُلْطَانُ عَلَى السُّطَان تم ہر گز اپنے فریبوں سے خدا تعالیٰ کو عاجز نہیں کر سکتے خدا تعالیٰ کا تسلط ہر یک تسلط پر غالب ہے۔أنْظُرُ ذُكَاءَ ثُمَّ قَمَرًا مُّنْصِفًا هَذَان لِلْكَذَّابِ يَنْخَسِفَان؟ سورج اور چاند کو منصف ہونے کی حالت میں دیکھ۔کیا ان دونوں کو ایک کذاب کے لئے گرہن لگا ؟ يَا لَا عِنِى خَفْ قَهُرَ رَبِّ شَاهِدٍ وَيُرِيْكَ آيَاتٍ مِّنَ الْإِحْسَان اے میرے لعنت کرنے والے ! خدا تعالیٰ سے جو گواہ ہے خوف کر اور وہ تجھے اپنے نشان دکھاتا ہے۔قَمَرُ الْقَدِيرِ وَشَمْسُهُ بِقَضَاءِهِ خُسِفَاوَاَنْتَ تَصُولُ كَالسِّرْحَانِ چاند اور سورج کو گرہن لگا۔اور تو ابھی بھیٹرئیے کی طرح حملہ کر رہا ہے۔لِلَّهِ آيَاتٌ يُرِيْهَا بَعْدَهَا هذان قَدْ جَاءكَ كَالْعُنْوَان ان دونوں کسوفوں کے بعد خدا تعالیٰ کے اور بھی نشان ہیں یہ دونوں عنوان کی طرح ظاہر ہوئے ہیں۔