القصائد الاحمدیہ — Page 162
۱۶۲ فَارْجِعُ إِلَى الْحَقِّ الَّذِى أَخْزَى الْعِدَا وَاهَانَ كُلَّ مُكَفِّرِ لَعَانِ سواس خدا کی طرف رجوع کر جس نے دشمنوں کو رسوا کیا اور ہر ایک کافر ٹھہرانے والے لعنت کرنے والے کو بے عزت کر دیا۔الْيَوْمَ بَعْدَ مُرُورِ شَهْرِ صِيَامِنَا عِيدٌ لَّا قَوَامٍ لَنَا عِيدَانِ آج رمضان کے گزرنے کے بعد اور لوگوں کے لئے ایک عید ہے اور ہمارے لئے دو عید ہیں۔الْيَوْمَ يَوْمٌ طَيِّبٌ ومُبَارَكَ يُخْزِي بِايَتِهِ ذَوِى الطُّغْيَانِ آج دن پاک اور مبارک ہے اپنے نشانوں کے ساتھ رسوا کر رہا ہے سرکشوں کو۔مَنْ حَارَبَ الْمَقْبُولَ حَارَبَ رَبَّهُ فَهَوى شَقَّا فِي هُوَّةِ الْخُسْرَان جس نے مقبول سے جنگ کیا اس نے اپنے رب سے جنگ کیا سو وہ بدبختی سے زیاں کاری کے گڑھے میں گرا۔مَنْ كَانَ فِي حِفْظِ الْإِلَهِ وَعَوْنِهِ مَنْ يُهْلِكَنُهُ وَإِنْ سَعَى الثَّقَلَانِ جو شخص خدا تعالیٰ کی حفاظت اور مدد میں ہو اس کو کون ہلاک کر سکتا ہے اگر چہ جن وانس کوشش کریں۔كِيدُوا جَمِيعًا كُلُّكُمْ لِإِهَانَتِى ثُمَّ انْظُرُوا إِكْرَامَ مَنْ صَافَانِي تم سب مل کر میری اہانت کے لئے کوشش کرو پھر دیکھو کہ کیونکرمجھے وہ بزرگی دیتا ہے جس نے مجھے اپنی دوستی کے لئے خالص کیا ہے۔قُوْمُوا لِتَحْقِيرِى بِعَزْمٍ وَاحِدٍ ثُمَّ انْظُرُوا اعْظَامَ مَنْ وَالَانِى تم میرے حقیر کرنے کے لئے ہی قصد کے ساتھ اٹھ کھڑے ہو پھر دیکھو کہ کیونکر وہ مجھے عزت بخشتا ہے جس نے مجھے دوست پکڑا ہے۔كُونُوا كَذِنْبِ ثُمَّ صُولُوا بِالْمُدَى ثُمَّ انْظُرُوا اقْدَامَ مَنْ نَّـاجَـانِـي تم بھیڑیے ہو جاؤ پھر کا ردوں کے ساتھ حملہ کرو پھر دیکھو کہ کیونکر وہ میدان میں آتا ہے جو میرا ہمراز ہے۔هَلْ يَسْتَوِى أَهْلُ السَّعَادَةِ وَالشَّقَا أَفَأَنْتَ أَعْمَى اَوْ اَخُ الشَّيْطَانِ کیا سعید اور بد بخت برابر ہوسکتا ہے کیا تو اندھا ہے یا شیطان کا بھائی؟ الْوَقْتُ يَدْعُو مُصْلِحًا وَّ مُجَدِّدًا فَارُنُوا بِنَظَرِ طَاهِرٍ وَّ جَنَانِ وقت ایک مصلح ار مجد دکو بلا رہا ہے سوتم پاک نظر اور پاک دل کے ساتھ دیکھو۔