القصائد الاحمدیہ — Page 152
۱۵۲ ۱۹ أيْضًا فِي الْحُسُوفِ وَالْكُسُوفِ لِدَعْوَةِ الضَّالِينَ وَالأمْرِ بِالْمَعْرُوفِ چاند گرہن اور سورج گرہن کے بارہ میں ایک قصیدہ گمراہوں کی دعوت اور امر بالمعروف کے لئے ظَهَرَ الْخُسُوفٌ وَفِيهِ نُوْرٌ وَّالْهُدَى خَيْرٌ لَّنَا وَلِخَيْرِنَا أَمْرٌ بَدَا خسوف ظاہر ہو گیا اور اس میں نور اور ہدایت ہے۔یہ ہمارے لئے بہتر ہے اور ہماری بھلائی کے لئے ایک امر ظاہر ہوا ہے۔هَبَّتْ رِيَاحُ النَّصْرِ مِنْ مَّحْبُوبِنَا مَشْمُوْلَةٌ قَدْ بَرَّدَتْ حَرَّ الْعِدَا مدد کی ہوائیں ہمارے دوست کی طرف سے چلیں۔یہ شمالی ہوائیں ہیں جنہوں نے دشمنوں کی گرمی کو ٹھنڈا کر دیا۔فِي لَيْلَةٍ قُدَّتْ ثِيَابُ غَمَامِهَا بَرُقُ الرَّوَاعِدِ كَانَ فِيْهَا مُرْجِدَا اس رات میں خسوف ہوا جس کے بادل کے کپڑے پھاڑے گئے۔اور بادلوں کی چمک جوان میں تھی وہ دلوں کو ہلا رہی تھی۔قَمَرٌ مُّعِيْنُ الصَّادِقِينَ مُبَارَكٌ حَكَمٌ مُّهِينُ الْكَاذِبِينَ تَهَدُّدَا ایک ایسا چاند ہے جو بچوں کی مددکرتا ہے۔ہم میں اور ہمارے دشمنوں میں ثالث ہے جو جھوٹوں کو دھمکی دے کر رسوا کر رہا ہے۔رَدِفَ الْكُسُوفَ خُسُوقَهُ مِنْ رَّبِّنَا لِيُهِينَ فَتَانًا شَرِيرًا مُفْسِدَا خسوف کے بعد ایک ہی مہینہ میں کسوف آیا۔تا کہ خدا تعالیٰ مفسد، شریر فتنہ گر کو رسوا کرے۔