القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 151 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 151

۱۵۱ رَأَيْتُ ذَوِى الارَاءِ لَا يُنْكِرُونَنِي وَذِى لُوْثَةٍ يَعْوِى لِوَجْعِ السَّسَكُنِ میں نے اہل الرائے لوگوں کو دیکھا کہ ہ تو میرا انکارنہیں کرتے۔اور ایک نبی آدمی جو عقل کی دولت سے محروم ہے اسی ناداری کے درد سے بھیڑیے کی طرح آواز کر رہا ہے۔فَإِن كُنتَ تَبْغِى الله فَاطْلُبُ رِضَاءَهُ وَإِن كُنتَ تَبْغِي السَّحْرَ فِي الْحَجِّ فَامْتَنِ سوا گر تو خدا تعالیٰ کی رضا چاہتا ہے تو اس کی رضا ڈھونڈ۔اور اگر تو حج میں قربانی کرنا چاہتا ہے تو منی میں جا۔يَقِي خَاطِبُ الدُّنْيَا الدَّنِيَّةِ مَالَهَا وَمَنْ أَزْمَعَ الْعُقْبَى فَلِلَّهِ يَقْتَنِي دنیا نابکار کا طالب دنیا کے مال کونگہ رکھتا ہے۔اور جو عاقبت کا قصد کرے وہ عاقبت کے لئے ذخیرہ اکٹھا کرتا ہے۔وَقَدْ ظَهَرَ الْحَقُّ الصَّرِيحُ وَنُوْرُهُ فَلَا تَتَّبَعُوا جَهْلًا عَمَايَاتِ ضَيْزَنِي حق صریح اور اس کا نور ظاہر ہو چکا۔سو تم اپنی جہالت سے دشمن کی باطل باتوں کی پیروی مت کرو۔(نور الحق جلد ثانی۔روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۱۸۹ تا ۱۹۱)