القصائد الاحمدیہ — Page x
و اذا مرضت فهو يشفینی۔ما كسبت شيئــا مـن مـلـح الادب اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ مجھے شفا بخشتا ہے اور میں نے (اس قصیدہ میں ) ادب کے عمدہ اور دلچسپ کلمات اور اس کے عجیب و غریب و نوادره۔ولكـن جـعـلــنــى الـلـه غالبا على قادره جدت اور ندرت رکھنے والے فصیح الفاظ بزور محنت حاصل نہیں کئے، لیکن پھر بھی اللہ تعالیٰ نے مجھے قادر الکلام ادیبوں پر غلبہ بخشا ہے و هذه آية ربّى لـقـوم يـعـلـمـون و انی اظهرتها و بينتها لعلى أجزى جزاء اور یہ میرے رب کی طرف سے علم رکھنے والی قوم کے لئے زبردست نشان ہے اور میں نے صرف اس لئے اس کا اظہار کیا اور اسے بیان کیا ہے الشاكرين و لا ألحق بالذين لايشكرون تا کہ میں شکر گزارلوگوں کی جزا پاؤں اور ان لوگوں میں شامل نہ کیا جاؤں جو شکر نہیں کرتے۔( آئینہ کمالات اسلام صفحه ۵۹۰ )