الحقّ المُبین فی تفسیر خاتم النبیین

by Other Authors

Page 295 of 315

الحقّ المُبین فی تفسیر خاتم النبیین — Page 295

۲۹۵ اور اپنے مسلمان بندوں میں میرا حشر کیجیو۔جو کچھ میرے نفس میں ہے تو جانتا ہے اور تیرے سوا اور کوئی نہیں جانتا۔اور تو بہتر گواہوں میں سے ہے۔مفتی محمد شفیع صاحب کا یہ مشکوہ بیجا ہے کہ حضرت بائی سلسلہ احمدیہ یا آپ کے کسی خلیفہ نے مسلمانوں کی تکفیر کی ہے۔جن عبارتوں کے متعلق انہیں شکایت ہے وہ صرف علمی علماء کے فتاوی کا رد عمل ہیں۔جناب مفتی صاحب کے نزدیک حضرت ہائی سلسلہ احمدیہ مفتی صاحب کی اصطلاح کے مطابق مدعی نبوت ہی نہیں۔جیسا کہ انہوں نے تحریر فرمایا ہے :- مرزا صاحب نے میں کا نام غیر تشریعی رکھا ہے وہ نبوت کی کوئی قسم نہیں کہ ختم نبوت کامل مش حاشیه پس جب مفتی صاحب کے نزدیک ان کی مسلمہ نبوت کی اصطلاح میں دعوئی نبوت ہی موجود نہیں تو وہ علماء امت پر احسان کریں گے کہ ان میں تحریک کریں کہ احمدیوں پر سے فتوی کفر واپس لے لیا جائے۔جناب مفتی صاحب حنفی المذہب ہیں اور احتیات کا یہ فتوٹی ہے کہ کوئی شخص ایمان سے نہیں نکل سکتا۔جب تک کہ وہ اس چیز کا انکار نہ کرے جس نے اسے اسلام میں داخل کیا ہے۔چنانچہ کتاب معين الحمام لمؤلفه الشيخ انا نام علا والدين الامام بن ابى احسن على بن خليل الطرابلسی الحنفی قاضی القدس الشریف نے اپنی کتاب مطبوعہ مصر کے منہ پر لکھا ہے :- روى الطَّعَادِي عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ وَاصْحَابَنَا لا يخرج الرحيل من الإِيمَانِ إِلَّا مُحُودُ مَا أَدْخَلَهُ فِيْهِ۔