الحقّ المُبین فی تفسیر خاتم النبیین — Page 64
۶۵ கூடு شریعیت کے متبع ہوں، ورنہ انبیاء سب کے سب تشریحی نہیں اور شریعت نازمہ نبوت ہے مرزا صاحب نے جس کا نامہ غیر تشریعی نبوت رکھتا ہے وہ نبوت کی کوئی قسم ہی نہیں ہے رختم نبوت کامل مشت جناب مفتی صاحب! اگر آپ کی یہ بات درست ہے تو پھر حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام کے خلاف آپ نے ختم نبوت کامل ۳۰۰ صفحات کی کتاب لکھنے کی کیوں رحمت گوارا کی۔اور کیوں آپ ان کی تکفیر کے درپے ہیں۔آپ کے اس بیان سے صاف ظاہر ہے کہ جس امر کا نام حضرت باقی تسلسلہ احمد علیہ السلام غیر تشریعی نبوت رکھتے ہیں وہ آپ کے نزدیک نبوت کی کوئی قسم ہی نہیں جب یہ بات ہے تو پھر آپ کو حضرت ہائی سلسلہ احمدیہ علیہ اسلام کو ختم نبوت کا منکر قرار دینے کا کیا حق ہے ؟ مفتی صاحب کو چاہیے کہ صاف اعلان کر دیں کہ حضرت بانی تسلسلہ احمدیہ کو ان کی اصطلاح شہوت کے مطابق ہوت کا کوئی دعوی نہیں لہذا ان کی تکفیر جائز نہیں اس سے احتراز کیا جائے۔پس اگر پہلے مفتی صاحب سے بھول ہو گئی ہے تو اب ایسا اعلان کریں اور ایک مسلمان کی تکفیر سے باز آجائیں۔کیونکہ حضرت ابن نظر نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا۔ايما رجل مسلم أكْفَرَ رَجُلًا مُسْلِمًا فَإِنْ كَانَ كَافِرادَ إِلا كَانَ هُوَ الْكَافِر را بود او د باب الدليل على الزيادة والنقصان كتاب السنة جو شخص کسی مسلمان کو کافر قرار دے اگر وہ کا فر ہے تو خیر دیرنہ وہ خود کافر ہو جائیگا۔