الحقّ المُبین فی تفسیر خاتم النبیین — Page 171
isp اجتماع ہوا ہے۔ان سب نے آپ کی اس وقت کوئی نصرت اور مدد نہیں کی۔حالاکہ رحمہ سب انبیاء کا میثاق النبین میں آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کے ساتھ آپ کی نصرت کرنے کا تھا۔پھر کیا وجہ ہے۔کہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی نصرت کے لئے مرن حضرت کیلئے علیہ اسلام کو آخری زمانہ میں بھیجنے کے لئے زندہ رکھا گیا۔اور باقی تمام انبیائے سابقین کو وفات دے دی۔اور انہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نصرت کا موقعہ نہ دیا گیا۔صاف ظاہر ہے کہ انبیاء سے یہ وعدہ ان کی قوم کے لئے کمیٹیت نمائندہ الیا گیا تھا تا کہ سب بنی اپنی قوم کو ہدایت کر جائیں کہ وہ ایسا ونڈ خدا سے کہ چکے ہیں۔لہذا جب سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائیں تو ان کی آنتیں ان پر ایمان لائیں اور ان کی نصرت کریں۔اسی طرح کا دورہ حضرت جیسے علیہ السلام سے لیا گیا تھا۔پس اگر اس وعدہ سے مقصد انبیاء کی طرف سے اصالت حاضر ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نصرت کرنا ہوتا تو پھر سب انبیاء کو زندہ رکھا جاتا۔لیکن جب باقی انبیاء کو زندہ نہیں رکھا گیا اور میثاق النبین اس سے نہیں ٹوٹتا۔تو حضرت اپنے علیہ السلام کو بالخصوص زندہ رکھنے کی کیا ضرورت تھی۔قرآن کریم میں تو خدا تعالے کا یہ ناطق فیصلہ موجود ہے۔وما محمد إِلَّا رَسُول قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے ایک رسول ہیں اور ان سے پہلے تمام رسول گزر چکے ہیں خلا کلات کے سنی عربی زبان میں میں آئی مات۔