اخلاقِ احمد

by Other Authors

Page 1 of 33

اخلاقِ احمد — Page 1

اخلاق بِسْمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ہمیں کیا بننا ہے رم صـ خدام الاحمديه۔۔۔۔۔۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اخلاق محمدی (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے کامل حامل اور آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے بعد بہترین اخلاق کے مالک ہیں۔آپ کے اخلاق ہمارے لئے نمونہ ہیں جنہیں بڑے اختصار کے ساتھ اس رسالہ میں احمدی بچوں کے سامنے رکھا جا رہا ہے۔تا اس نمونہ کی پیروی کرتے ہوئے ہمارے بچے حقیقی معنی میں اطفال احمدیت بن سکیں اور تا دُنیا اُن کے نمونہ سے سبق لے۔اور تا اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی طاقتوں کو بہتر سے بہتر نشو ونما دیکر ہمارے بچے اس کی خوشنودی حاصل کرسکیں۔(اللهم آمین) اس میں ذرا بھی شک نہیں انسان کی حقیقی اور کامیاب ترقی کا راز عقل کی پیروی میں ہے نہ جذبات کی پیروی میں۔حقیقی ترقی تبھی حاصل ہوتی ہے جب روحانیت کا سورج طلوع ہو کر عقل و جذبات کے حدود کو نمایاں کر دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو ان حدود میں رہنے کی توفیق عطا فرماتا ہے۔عقل اور جذبات کے اس صحیح استعمال کے بعد انسان جن عمدہ اخلاق کو اپنے اندر پیدا کر لیتا ہے۔اس کی بہترین مثال انبیاء علیہم السلام کے اخلاق ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اخلاق کا نمونہ اپنے بچوں کے سامنے رکھنے سے ہماری یہی غرض ہے تا انہیں معلوم ہو سکے کہ انہیں کیا بننا ہے اور کس راہ پر چل کر وہ ایسا بن سکتے ہیں۔وبالله التوفيق خاکسار مرزا ناصر احمد صدر مجلس خدام الاحمديه