اخلاقِ احمد — Page ii
پیش لفظ شعبہ اطفال الاحمد یہ بھارت کی طرف سے اخلاق احمد کے نام سے یہ کتا بچہ شائع کیا جارہا ہے۔یہ کتا بچہ در اصل 1943ء میں مجلس اطفال الاحمد یہ مرکز یہ قادیان کی طرف سے پہلی بار شائع کیا گیا تھا۔اُس وقت حضرت مرزا ناصر احمد صاحب (خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ ) صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے عہدہ پر فائز تھے۔اس کتابچہ کے پہلے ایڈیشن کے موقعہ پر تعارف کے طور پر ہمیں کیا بننا ہے“ کے عنوان سے جو ہدایات آپ نے تحریر فرمائی ہیں وہ بھی از سر نو شامل اشاعت کر دی گئی ہیں۔اخلاق احمد میں احمدی بچوں کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاکیزہ اخلاق واطوار کی ایک جھلک پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے تا انہیں معلوم ہو کہ ان کے آقا کیسی خوبیوں کے مالک تھے اور پھر حضرت بانی تنظیم مجلس خدام الاحمدیہ واطفال الاحمدیہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے اس ارشاد کی تعمیل میں کہ جس قدر اچھے اخلاق ہیں وہ سب اپنے اندر پیدا کرو۔“ یہ بچے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نقش قدم پر چلنے اور اپنے اندر یہی اوصاف پیدا کرنے کی کوشش (فرموده ۱۷ فروری ۱۹۳۹ء) کریں۔اس تألیف میں زیادہ تر حضرت قمر الانبیاء مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے رضی اللہ عنہ کی تصنیفات سیرت المہدی و سلسلہ احمدیہ کے اقتباسات نیز حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ کی تصنیف 'ذکر حبیب سے بھی اقتباسات درج کر دیئے گئے ہیں۔اس کتابچہ کی تیاری، کمپوزنگ و دیگر کاموں میں مکرم رفیق احمد صاحب بیگ مہتم اطفال و مکرم شاہد احمد صاحب بٹ معاون صدر مجلس خدام الاحمدیہ بھارت کو خصوصی تعاون کی توفیق ملی۔تمام قائدین، ناظمین اطفال و عہدیداران مجالس سے توقع کی جاتی ہے کہ اس کتابچہ میں بیان فرمودہ اخلاق احمد علیہ السلام کو خدام واطفال کو بار بار سنانے کا اہتمام کریں گے اور اسے اپنانے اور عملی زندگی میں اسکی ترویج واشاعت میں بھر پور کوشش کریں گے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کتابچہ کی اشاعت بے حد مبارک فرمائے اور خدام و اطفال کو خصوصاً اور تمام احباب جماعت کو عموماً اس کتا بچہ سے بھر پور توفیق وسعادت بخشے۔آمین والسلام محمد نسیم خان ۹ ر اپریل ۲۰۰۴ ء بروز جمعۃ المبارک قادیان دارالامان صدر مجلس خدام الاحمدیہ بھارت