جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ

by Other Authors

Page 80 of 81

جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ — Page 80

۸۰۔8 وه ایک دفعہ پھر اپنے دل کے خون اس قرنا میں پھر دو کہ عرش کے پائے بھی لرز جائیں اور فرشتے بھی کانپ اٹھیں تا کہ تمہاری درد ناک آوازیں اور تمہارے نعرہ ہائے تکبیر اور نعرہ ہائے شہادت توحید کی وجہ سے خدا تعالیٰ زمین پر آجائے اور پھر خدا تعالیٰ کی بادشاہت اس زمین پر قائم ہو جائے۔محمد رسول اللہ کا تخت آج مسیح نے چھینا ہوا ہے تم نے مسیح سے چھین کر پھر وہ تخت محمد رسول اللہ کو دیتا ہے اور محمد رسول اللہ نے وہ تخت خدا کے آگے پیش کرتا ہے اور خدا تعالیٰ کی بادشاہت دنیا میں قائم ہوتی ہے پس میری سنو اور میری بات کے پیچھے چلو کہ میں جو کچھ کہہ رہا ہوں وہ خدا کہہ رہا ہے میری آواز نہیں ہے۔میں خدا کی آواز تم کو پہنچا رہا ہوں۔تم میری مانو - خدا تمہارے ساتھ ہو خدا تمہارے ساتھ ہو خدا تمہارے ساتھ ہو اور تم دنیا میں بھی عزت پاؤ اور آخرت میں بھی عزت پاؤ۔" اسیر روحانی جلد سوم ص ۲۸۷۰۲۸) م فرزانوں نے دنیا کے شہروں کو اجاڑا ہے آباد کریں گے اب دیوانے یہ ویرانے PAL-PAY