جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ

by Other Authors

Page 68 of 81

جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ — Page 68

YA } دیکھا رسورة يوسف رکوع 1 ) تعبیر الرویا کی مشہور کتاب تعطیر الانام “ میں لکھا ہے : را مَنْ رَأَى كَانَّهُ صَارَ الْحَقِّ سُبْحَانَهُ تَعَالَى " + اهْتَدى إلى الصِّرَاطِ الْمُسْتَقِيمِ “ (ص) یعنی جو شخص خواب میں دیکھے کہ میں خدا ہو گیا ہوں اس کی تغییر یہ ہے کہ وہ صراط المستقیم تک پہنچ جائے گا۔خود حضور نے اس خواب کی تعبیر آئینہ کمالات اسلام میں یہ بتائی کہ آسمانی اور زمینی تائیدات مجھے حاصل ہوں گی۔نیز واضح فرمایا ہے کہ اس خواب کے یہ معنے نہیں کہ گویا میں خدا ہوں یا خدا مجھ میں حلول کر آیا ہے بلکہ یہ خواب دراصل اس حدیث قدسی کے عین مطابق ہے جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ نوافل پڑھنے والا بندہ میرے قترب میں اسقدر ترقی کرتا ہے کہ میں اس کے کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے ، آنکھیں بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے ، ہاتھ بن جاتا ہوں جن سے وہ پکڑتا ہے اور پاؤں بن جاتا ہوں جن سے وہ چلتا ہے۔۔( صحیح بخاری، کتاب الرقاق بات التواضع ص ۹۶ مطبع مجتبائی دہلی) امام الہند حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی فیوض الحرمین" میں فرماتے ہیں کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں قائم الزمان ہوں یعنی اللہ تعالی جب کسی چیز کے نظام کا ارادہ فرماتا ہے تو وہ اس