جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ

by Other Authors

Page 63 of 81

جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ — Page 63

الَّذِى لَيْسَ بَعْدَهُ نَبِيٌّ » معمر فرماتے ہیں میں نے امام زھری سے " العاقب کی بابت پوچھا۔کہا جس کے بعد کوئی نبی نہ ہو۔یہی وجہ ہے کہ صحیحین کے متن حدیث میں سرے سے یہ الفاظ ہی موجود نہیں البتہ مسلم شریف میں ان کی بجائے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ تشریح درج ہے کہ " اَنَا الْعَاقِبُ الَّذِى لَيْسَ بَعْدَهُ اَحَدُ " مسلم باب فی اسماء صلی اللہ علیہ وسلم ) لینی میں عاقب ہوں جس کے بعد کوئی نہیں ہے۔العاقب کے ان روح پرور معنوں سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحیح مقام خاتمیت کی نشان دہی ہوتی ہے اور ماننا پڑتا ہے کہ ہمارے آقا رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہی نہیں آخری انسان بھی ہیں۔اور یہی جماعت احمدیہ کا مسلک ہے اسی لیے حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں ختم شد بر نفس پاکش سر کمال لا حرم شد ختم ہر پیغمبری آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نفس پاک پر ہر کمال ختم ہوگیا بلاشبہ ہر پیغمبر ختم ہو گیا۔! افسوس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان فرمودہ تشریح تو نہایت بیدردی سے چھوڑ دی گئی اور جو الفاظ آنحضور صلی اللہ علیہ