جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ — Page 57
į : ۵۷ بلکہ اکثر انبیاء کرام علیهم السلام محکوم اقوام ہی میں مبعوث کیے گئے۔جن کے خاص اسباب و علل تھے جن کے بیان کی یہاں گنجائش نہیں۔دراصل نبوت کی صداقت کا معیار حاکمیت یا محکومیت پر نہیں ہے بلکہ خود الہام کی نوعیت پر ہے۔نوادرات ص۱۲۳-۱۲۴ از مولانا اسلم صاحب جیراجپوری) شاعر مشرق نے ایک نہایت حقیقت افروز نکته یه بیان فرمایا کہ " بانی احمدیت کے الہامات کی اگر دقیق النظری سے تحلیل کی جائے تو یہ ایک ایسا موثر طریقہ ہوگا جس کے ذریعہ سے ہم اسکی شخصیت اور اندرونی زندگی کا تجزیہ کر سکیں گے۔" احمدیت اور اسلام ص ۲۳ از علامه اقبال ناشر اداره طلوع اسلام کراچی) حقائقِ احمدیت کے مطالعہ کا یہ ایک انتہائی مفید اور فیصلہ کن طریق ہے جسکا جماعت احمدیہ نے ہمیشہ پر جوش خیر مقدم کیا ہے چنانچہ حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں : میں سمجھتا ہوں کہ جب کوئی ماہر نفسیات بانی سلسلہ احمدیہ کے الہامات کا تجزیہ قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں کرے گا تو وہ لانہ ما احمدیت کی صداقت کا قائل ہو جائے گا لیس یہ نصیحت علامہ اقبال مرحوم کی ہمارے لیے نہایت مفید ہے۔“ ر الفضل ۱۳ جنوری ۱۹۵۷ء مت) در عـ مثلاً حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کو ۱۸۸۳ء میں قیام جماعت سے چھ سال