جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ — Page 23
۲۳ میں بڑا وہ ہے جس نے اس مضمون کو بہت چسکا یا جس نے پہلے الہوں کی کمزوری ثابت کی اور علم اور طاقت کی رو سے اُن کا پیچے ہونا ثابت کیا اور جب سب کچھ ثابت کر چکا تو پھر اس فتح نمایاں کی ہمیشہ کیلئے یاد گار چھوڑ دی کہ لا اله الا الله محمد رسول الله - اس نے صرف بے ثبوت رَسُولٌ و عوامی کے طور پر لا الہ الا اللہ نہیں کہا بلکہ اس نے پہلے ثبوت دیکر اور باطل کا بطلان دکھا کر پھر لوگوں کو اس طرف توجہ دی کہ دیکھو اُس خدا کے سوا اور کوئی خدا نہیں جس نے تمہاری تمام قوتیں توڑ دیں اور تمام شیخیاں نابود کردیں۔سو اس ثابت شدہ بات کو یاد دلانے کیلئے ہمیشہ کیلئے یہ مبارک کہ کلمہ سکھلایا کہ لا إله الا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ الله پس یہ مبارک کلمہ دنیا بھر کے احمدیوں کے دل پر نقش ہے اور انکی روح اور جان ہے۔عرب و عجم اور مشرق و مغرب کا ہر - احمدی آروں سے چیزا جانا تو گوارا کر سکتا ہے مگر اس مقدس کلمہ کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا اور نہ مندرجہ ذیل حعلی اور خود ساختہ کلموں پر ایمان لا سکتا ہے۔نے مسیح ہندوستان میں" ص ۵۵