حضرت عائشہ صدیقہ ؓ — Page 17
اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ 17 کہ قیامت تک ان کے عمل کے نتیجہ میں ساری دنیا امن وسکون سے بھر سکتی ہے اور دنیا کے تمام لوگ خواہ وہ دنیا کے کسی بھی ملک کے رہنے والے ہوں آپس میں محبت اور پیار سے رہ سکتے ہیں۔آپ ﷺ کے اس خطبہ سے یہ الله بھی محسوس ہوتا تھا کہ گویا یہ آپ کا آخری پیغام ہے جو آپ پہلے اپنے پیاروں کو دے رہے ہیں۔چنانچہ آنحضرت ﷺ کی طبیعت تیرہ دن تک خراب رہی۔حضرت عائشہ کو اس طرح یہ بھی اعزاز حاصل ہوا کہ آپ کا یہ آخری 8 دن حضرت عائشہ کے حجرہ میں رہے۔حضور علیہ کی وفات سے ذرا پہلے حضرت عائشہ صلى الله کے بھائی حضرت عبد الرحمن آپ مے کا حال پوچھنے کے لئے آئے ان کے ہاتھ میں مسواک تھی حضور ﷺ نے مسواک کی طرف دیکھا تو حضرت عائشہ سمجھ گئیں کہ حضور نے مسواک کرنا چاہتے ہیں۔آپ نے ان سے مسواک لے کر اپنے دانتوں سے نرم کی اور آپ ﷺ کی خدمت میں پیش کی اور حضور علیہ نے مسواک کی۔آپ کا ہاتھ حضرت عائشہ کے ہاتھ میں تھا۔آپ ﷺ نے اپنا با برکت ہاتھ کھینچ لیا اور زبان مبارک پر یہ الفاظ جاری ہو گئے۔66 إلى الرفيق الا على “ کہ میں سب سے اعلیٰ مہربان دوست کی طرف جاتا ہوں۔یہ