حضرت عائشہ صدیقہ ؓ — Page 5
اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ 5 کے سپر د تھی۔حضرت خولہ نے کہا کہ آپ مہ کو ایک ہمدرد ساتھی کی ضرورت ہے اگر اجازت ہو تو میں آپ مے کی دوسری شادی کے لئے سودہ بنت زمعہ اور عائشہ بنت ابو بکر صدیق کے لئے بات چیت کروں۔صلى الله حضور ﷺ نے فرمایا۔تم ان دونوں کے متعلق بات کرو۔“ اس طرح حضرت عائشہ اور حضرت سودہ کے ساتھ آپ ﷺ کا نکاح ہو گیا۔(3) آنحضرت علی سے حضرت عائشہؓ کا نکاح شوال کے مہینے میں ہوا اہل عرب جاہلیت کے زمانے میں اس مہینے کو منحوس سمجھتے تھے شوال کے مہینے میں طاعون پھیلا تھا جو ہزاروں لوگوں کی ہلاکت کا باعث بنا تھا۔لیکن حضرت عائشہ کا نکاح بھی شوال میں ہوا اور رخصتی بھی چند سال بعد اسی مہینے میں ہوئی۔آپ فرماتی ہیں کہ آنحضرت ملنے کی بیویوں میں مجھ سے زیادہ کوئی بھی خوش قسمت نہ تھی کیونکہ میں آپ میے کو سب سے زیادہ محبوب تھی۔آپ اس امر کو پسند فرماتی تھیں کہ لوگ خوشی اور مسرت کی تقریبات اسی مہینے یعنی شوال میں کریں۔اس طرح آپ کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ آپ کے نکاح کی برکت سے ماہ شوال کی نحوست کا وہم لوگوں کے دلوں سے دور ہوا۔باوجود اس کے کہ حضرت ابو بکر صدیق خاصے مالدار تاجر تھے حضرت عائشہ کا نکاح انتہائی سادگی سے ہوا حضرت عائشہ اپنی سہیلیوں