حضرت عائشہ صدیقہ ؓ — Page 1
أم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ أم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا پیارے بچو! کیا ہی پیارا دور ہوگا ! جب ہمارے پیارے آقاع مکہ کی گلیوں میں چلتے پھرتے نظر آتے ہوں گے۔اپنی پیاری بستی مکہ میں آپ نے اپنے اصحاب کے گھروں میں جاتے ان کی خیریت دریافت کرتے اُس دور کے خوش قسمت بچے آپ ﷺ کی سواری پر بیٹھتے ، آپ ﷺ ان کو سلام میں پہل کرتے۔اس پیاری صحبت میں پروان چڑھتے ہوئے بچے جب بڑے ہوتے تو صحابہ کرام اور صحابیات کہلاتے۔کیا ہی خوش قسمت لوگ تھے کہ خدا کا رسول اللہ خود ان کی تربیت فرما رہا تھا۔روایات سے بڑے ہی پیارے واقعات ملتے ہیں۔سنو ! ایک مرتبہ اسی طرح ہمارے پیارے آقاعﷺ اپنے ایک ساتھی کے گھر تشریف لے گئے ، کیا دیکھتے ہیں کہ بچیاں اپنے کھلونوں سے کھیل رہی ہیں۔آپ سے بڑے پیار سے ان کے کھلونے دیکھنے لگے۔ان کھلونوں میں گڑیاں بھی تھیں اور دوسرے کھلونے بھی ، درمیان میں