حضرت عائشہ صدیقہ ؓ — Page 15
اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ 15 دوسرے خلیفہ حضرت عمرہ کی بیٹی تھیں ان کے ساتھ بھی حضرت عائشہ کا بہت نرمی اور پیار کا سلوک تھا گھر یلو معاملات میں دونوں کی رائے ایک ہوتی تھی۔حضور ﷺ کی سب بیویوں کے ساتھ حضرت عائشہ کا بہت اچھا برتاؤ تھا اگر آپس میں کبھی ناراضگی ہو بھی جاتی تو اپنی غلطی مان کر جلد ایک دوسرے سے صلح بھی کر لیتیں اور دل میں ایک دوسرے کی خوبیوں کا اعتراف بھی کرتیں۔ایک مرتبہ رسول پاک ﷺ نے حضرت عائشہ سے فرمایا کہ جب تم مجھ سے خوش ہوتی ہو یا ناراض ہوتی ہو تو مجھے پتہ چل جاتا ہے۔ناراض الله ہوتی ہو تو ابراہیم کے خدا کی قسم اور خوش ہوتی ہو تو محمد ے کے خدا کی قسم کھاتی ہو۔حضرت عائشہ نے عرض کیا 66 یا رسول اللہ صرف زبان سے نام لینا چھوڑ دیتی ہوں۔‘ (13) ایک دلچسپ واقعہ ہمیں تاریخ میں ملتا ہے۔جب ایک مرتبہ آنحضرت یہ حضرت عائشہ کے گھر تشریف رکھتے تھے کسی اور بیوی کے گھر سے کچھ کھانا تحفہ آ گیا۔حضرت عائشہ نے کچھ ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وہ کھانا گرا دیا جس سے پیالہ بھی ٹوٹ گیا۔آنحضرت ﷺ کا پیارا اسود ( نمونہ ) دیکھو آپ زمین پر بیٹھ گئے