حضرت عائشہ صدیقہ ؓ — Page 14
اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ 14 زخمیوں کی خدمت اور مرہم پٹی فرما تھیں۔حضرت فاطمۃ الزھراء کے ساتھ بھی آپ کا بہت پیار کا سلوک تھا۔آپ فرماتی تھیں کہ ”میں نے فاطمہ سے بہتر ان کے باپ کے سوا کوئی انسان نہیں دیکھا کسی نے آپ سے پوچھا کہ آنحضرت مے کو سب سے زیادہ کس سے محبت تھی؟ فرمایا: ” فاطمہ سے میں نے فاطمہ سے زیادہ اُٹھنے بیٹھنے کے انداز میں آنحضرت ﷺ سے ملتا جلتا کسی کو نہیں دیکھا۔صلى الله 2 ہجری میں حضرت فاطمہ کی شادی حضرت علیؓ کے ساتھ (جو آنحضرت ﷺ کے چچا کے بیٹے اور بچوں میں سے آنحضرت ﷺ پر سب سے پہلے ایمان لائے تھے ) ہونا قرار پائی۔بچو! یہ وہی حضرت علی ہیں جو الله آنحضرت علیہ کے چوتھے خلیفہ بنے۔۔حضرت عائشہ نے دوسری بیویوں کے ساتھ مل کر سامان درست کیا۔دولہا و دلہن نے جس مکان میں شادی کے بعد رہنا تھا اُس کی لپائی کی ، اپنے ہاتھوں سے کھجور کی چھال ڈھن کر سکیے بنائے لکڑی کا ایک اسٹینڈ تیار کیا تا کہ اس پر پانی کی مشک اور کپڑے لٹکائے جاسکیں۔حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ فاطمہ کے بیاہ سے اچھا کوئی بیاہ میں نے نہیں دیکھا۔(12) آنحضرت علی کی ایک اور بیوی حضرت حفصہ جو مسلمانوں کے