حضرت عائشہ صدیقہ ؓ

by Other Authors

Page 3 of 29

حضرت عائشہ صدیقہ ؓ — Page 3

أم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ 3 نے کچھ علم اپنے والد سے سیکھا اور پھر خدا تعالیٰ نے دنیا کے سب سے بڑے معلم مے کی زوجہ محترمہ بنے کا اعزاز عطا فرمایا۔آپ نے دین سیکھا اور پھر صحابہ کو سکھایا اور اس طرح ہم تک وہ علوم پہنچ گئے۔اسی لئے تو اللہ صل کے رسول ﷺ نے فرمایا:۔آدھا دین عائشہ سے سیکھو آؤ ! آج حضرت عائشہ کا تعارف کرواتے ہیں اور تمہیں اُن کی سیرت کے کچھ واقعات سناتے ہیں۔آپ کے گھر والوں نے آپ کا نام عائشہ رکھا جس میں یہ دعا تھی کہ یہ بچی لمبی عمر پائے۔آپ سرخ اور سفید رنگ کی بہت ہی پیاری عادتوں والی بچی تھیں، ہمیشہ سچ بولتی تھیں اسی لئے لوگ آپ کو حمیرا اور صدیقہ بھی کہتے تھے۔(2) صلى الله آنحضرت ﷺ سے شادی ہو جانے کی وجہ سے آپ کو اُم المؤمنین یعنی مومنوں کی ماں بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے نبی کی بیویوں کو اُس کے ماننے والوں کے لئے ایک ماں کا درجہ دیا ہے۔حضرت عائشہ بچپن سے ہی بہت ذہین اور دوسرے بچوں مختلف تھیں۔ہر بات کا آپ کے پاس بہت خوبصورت اور پیارا جواب ہوتا۔اس لئے بڑوں کو بھی آپ کے ساتھ باتیں کر کے مزا آتا تھا اور