ایک نیک بی بی کی یاد میں — Page 13
22 21 ہم دل سے شکر گزار ہیں اللہ تعالیٰ ان سے ہمیشہ راضی رہے۔آمین وفات کی خبر پا کر چھوٹی آپا صاحبہ محترمہ ( اطال الله بقائها و حفظها و ایدها) اور دوسری مقدس خواتین غریب خانہ کو برکت دینے اور ہمارے دُکھتے دلوں پر دعاؤں کا مرہم رکھنے ہمارے ہاں تشریف لائیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کی پاک زندگیوں میں برکت دے اور دکھوں سے دورر کھے۔جناب پرنسپل صاحب جامعہ احمدیہ تحریک جدید کے وکلاء حضرات، صدر انجمن کے ناظر صاحبان، مجالس انصار اللہ و خدام الاحمدیہ کے صدر صاحبان اور دیگر معزز کارکنان میرے پیارے مربی بھائی، اور بیرونی مشنوں سے واپس آئے ہوئے ڈاکٹر صاحبان، اساتذہ اور مربی صاحبان وقف جدیدا اور مجلس نصرت جہاں کے افسران اور خواتین یہاں تشریف لاکر ہمارا غم بانٹتے رہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کے دکھوں کا مداوا فر مائے اور خوشیوں سے ان کے آنگن بھر دے۔محترم مولانا سیفی صاحب اور ان کے عملہ کے جناب یوسف سہیل شوق صاحب ہمارے خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں کہ وہ نہ صرف یہاں تشریف لائے بلکہ وفات کی خبر کو بھی ہمارے مؤقر جریدہ الفضل میں بہت جلد شائع فرمایا۔اس خبر سے علم پا کر اور بعض دیگر ذرائع سے معلوم ہونے پر اندرون ملک اور بیرون ملک ہمارے احباب مربی صاحبان اور دیگر حضرات اور نو جوانوں اور بچیوں نے ہمارے اس صدمہ پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔اور ہم سب کو دعاؤں سے نوازا ہے۔مشرقی و مغربی افریقہ، لندن، امریکہ اور دوسرے ملکوں سے ہمارے محبوں اور محسنوں نے خطوط و زبانی پیغامات اور ٹیلی فون کے ذریعہ ہمارا دُکھ بانٹا ہے۔ہم ان تمام ملکی و غیر ملکی احباب و خواتین کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔عزیزم مبارک احمد اور اس کی بچیوں کے لئے خصوصی درخواست کرنا چاہتا ہوں۔سب نے اس صدمہ کو بڑی ہمت سے برداشت کیا ہے۔سب احباب و خواتین دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ماں باپ کے اس اکلوتے اور چیتے واقف زندگی فرزند کوصبر و استقامت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ دینی خدمات بجالانے توفیق بخشے۔پیارے آقا سیدنا امام جماعت احمدیہ کے ارشادات کی فرمانبرداری اور حضور پر نور کی دعائیں حاصل کرنے کی سرفرازی بخشے۔غیر از جماعت خواتین نے بھی گھر آکر بڑے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ایک غیر از جماعت خاتون ہمارے ہاں آئیں اور مجھے مخاطب کر کے کہا۔آپ کی بیوی گھر میں چلتی پھرتی بہت خوبصورت لگتی تھیں۔مگر کفن پہنے کے بعد تو یوں لگا کہ ان کے چہرے پر نور کی بارش ہورہی ہے۔ان کی موت یقیناً ولیوں والی ( یعنی اولیاء اللہ کی ) موت تھی۔ان تمام بہنوں کا بھی شکر یہ مولا کریم سب کو اپنا پیارا ور رضا حاصل کرنے کی توفیق بخشے اے اللہ تو ہماری دعائیں قبول فرما۔آمین