ایک نیک بی بی کی یاد میں

by Other Authors

Page 3 of 14

ایک نیک بی بی کی یاد میں — Page 3

2 1 پیش لفظ مجلس مشاورت پاکستان 1990ء کی رپورٹ پر حضرت خلیفتہ امسح الرائع نے بیاہ شادی کے موقع پر ہونے والی بد رسوم سے اجتناب کرنے اور دین حق کی بابرکت تعلیمات کو اپنانے کے بارے میں ایک تفصیلی ہدایت نامہ جاری فرمایا۔جس میں آپ نے اس خواہش کا اظہار فرمایا کہ " مکرم محمد منور صاحب کی کتاب ” نیک بی بی کی یاد میں ایک اچھی چیز ہے جس کو بیاہ شادی کے موقع پر عام کرنا چاہیے۔" امسال مجلس مشاورت پاکستان منعقدہ 20 تا 22 /مارچ 2009ء کی تجویز نمبر 1 کی سفارش نمبر 8 حضور رحمہ اللہ کے اس ارشاد پرمشتمل ہے۔اس کی تعمیل میں نظارت اصلاح وارشا د مرکز یہ اس کتاب کو از سرنو شائع کرنے کی توفیق پا رہی ہے۔تا اس کو بیاہ شادی کے موقع پر عام کیا جائے۔مکرم محمد منور صاحب مرحوم کے صاحبزادے مکرم مبارک احمد طاہر صاحب نے اس کتاب کی کاپی بغرض طباعت مہیا فرمائی ہے۔مجز اھم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ سب احباب جماعت کو اس کتاب سے استفادہ کی تو فیق عطا فرمائے۔اور ہم سب نہ صرف بد رسوم سے اجتناب کرنے والے ہوں بلکہ حضرت مسیح موعود اور آپ کے خلفاء کی تمام ھدایات پر عمل کرنے والے ہوں۔آمین والسلام خاکسار