ایک نیک بی بی کی یاد میں

by Other Authors

Page 1 of 14

ایک نیک بی بی کی یاد میں — Page 1

جس شخص کے پاس یہ اشتہار پہنچے اس پر فرض ہے کہ گھر میں جا کر اپنے کنبے کی عورتوں کو تمام مضمون اس اشتہار کا اچھی طرح سمجھا کر سنا دے۔اور ذہن نشین کر دے اور جو عورت خواندہ ہو اس پر بھی لازم ہے کہ ایسا ہی کرے۔اشتہار بد رسوم سے انذار آج ہم کھول کر بآواز کہہ دیتے ہیں کہ سیدھا راہ جس سے انسان بہشت میں داخل ہوتا ہے، یہی ہے کہ شرک اور رسم پرستی کے طریقوں کو چھوڑ کر دین (حق) کی راہ اختیار کی جائے۔اور جو کچھ اللہ جلشانہ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے اس کے رسول نے ہدایت کی ہے اس راہ سے نہ بائیں طرف منہ پھیریں نہ دائیں۔اور ٹھیک ٹھیک اسی راہ پر قدم ماریں۔اور اس کے بر خلاف کسی راہ کو اختیار نہ کریں۔ہماری قوم میں یہ بھی ایک بد رسم ہے کہ شادیوں میں صدہا روپیہ کا فضول خرچ ہوتا ہے۔سو یا درکھنا چاہیے کہ شیخی اور بڑائی کے طور پر برادری میں بھاجی تقسیم کرنا اور اس کا دینا اور کھانا یہ دونوں باتیں عند الشرع حرام ہیں اور آتشبازی چلوانا اور کنجروں اور ڈوموں کو دینا یہ سب حرام مطلق ہے۔ناحق روپیہ ضائع جاتا ہے۔گناہ سر پر چڑھتا ہے۔صرف اتنا حکم ہے کہ نکاح کرنے والا بعد نکاح کے ولیمہ کرے یعنی چند دوستوں کو کھانا پکا کر کھلا دیوے۔(اشتہار حضرت مسیح موعود از مجموعه اشتہارات جلد 1 صفحه 87) سفارشات مجلس شوری 2009ء کی منظوری دیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ نے فرمایا: صرف احمدی احباب کے لیے ایک نیک نی نی کی یاد میں حضرت مسیح موعود کے الفاظ اگر خاص طور پر ہر عورت کے ذہن نشین لجنہ کروا دے تو ان بدعات سے چھٹکارہ پانے میں مدد ملے گی۔اشاعت اصلاح دار شاهد مرکزی به