ایک حیرت انگیز انکشاف

by Other Authors

Page 28 of 41

ایک حیرت انگیز انکشاف — Page 28

قبور سے تعلق ارواح -6 مندرجہ بالا عنوان سے احکام اسلام کے صفحہ ۲۶۲ سے ۲۶۵ تک ایک نہایت لطیف مضمون بیان ہوا ہے جو اوّل سے آخر تک براہ راست حضرت اقدس کے ان ملفوظات سے ماخوذ ہے جو آج سے قریباً چوراسی سال قبل اخبار الحکم میں شائع ہوئے تھے۔حضور نے فرمایا :- گا اصل بات یہ ہے کہ جو کچھ ارواح کے تعلیق قبور کے متعلق احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں آیا ہے وہ بالکل سچ اور درست ہے۔ہاں یہ دوسرا امر ہے اس کے تعلق کی کیفیت اور گنہ کیا ہے ، جس کے معلوم کرنے کی ہم کو ضرورت نہیں۔البتہ یہ ہمارا فرض ہوسکتا ہے کہ ہم یہ ثابت کر دیں کہ اس قسم کا تعلق قبور کے ساتھ ارواح کا ہوتا ہے اور اس میں کوئی محال عقل لازم نہیں آتا۔اور اس کے لیے ہم اللہ تعالیٰ کے قانونِ قدرت میں ایک نظیر پاتے ہیں۔در حقیقت یہ امر اسی قسم کا ہے جیسے ہم دیکھتے ہیں کالعض امور کی سچائی اور حقیقت مرت زبان ہی سے معلوم ہوتی ہے اور اس کو ذرا وسیع کرکے ہم یوں کہتے ہیں کہ حقائق الاشیاء کے معلوم کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے مختلف طریقے رکھتے ہیں بعض خواص آنکھ کے ذریعے معلوم ہوتے ہیں اور بعض صداقتوں کا پتہ صرف کا نہ لگاتا ہے اور بعض ایسی ہیں کہ نتیش مشترک سے ان کا سراغ چلتا ہے