احمدیت کی امتیازی شان

by Other Authors

Page 22 of 81

احمدیت کی امتیازی شان — Page 22

۲۲ جاری رہا اور لکھا ہے کہ ایک دن اُس جہان کا اس جہان کے ہزار سال کے برابر ہے۔(قصص الانبیاء ص ۱۴۔ناشر :- ملک بشیر احمد تاجر کتب کشمیری بازار لاہور ) تفسیر احسن التفاسیر میں ہاروت و ماروت نامی دو فرشتوں کا یہ قصہ لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ملائکہ میں سے بڑے عابد دو فرشتے جن کا نام ہاروت ماروت تھا، چھانٹے اور انسان کی سب خواہشیں اُن میں پیدا کر کے گوفہ کی سر زمین پر جو ایک جگہ بابل ہے وہاں ان کو بھیجا اور وہاں وہ ایک عورت زہرہ نامی پارسن کی الفت میں مبتلا ہو کر اس کے کہنے سے شراب پی گئے اور شراب۔۔۔۔میں زنا کے علاوہ شرک اور قتل نفس کا گناہ بھی اُن سے سرنہ و ہوا اور ان گناہوں کی سزائیں قیامت تک اُن پر طرح طرح کا عذاب نازل ہوتا رہے گا۔( جلد احنا نل ا مولفہ مولانا احمد حسن صاحب محدث دہلوی۔ناشر: المكتبة (السلفیہ مگرا حمد ثیت کا مسلک فرشتوں کی نسبت عین اسلامی تعلیم کے مطابق اور معتدل و متوازن ہے۔اس کے نزدیک یہ سب کہانیاں وضعی یا اسرائیلیات کی قبیل سے ہیں۔اللہ تعالے صاف فرماتا ہے :۔