احمدیت کی امتیازی شان

by Other Authors

Page 20 of 81

احمدیت کی امتیازی شان — Page 20

ہو گی جیسے عورت اور اس کے بچہ کی ہوتی ہے اور پھر فرماتا ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا ليعبدونه (ذاریات ) تمام جن و انس کوئیں نے اپنا عبد بنانے کے پیدا کیا ہے۔ان اور ایسی ہی بہت سی آیات کے ہوتے ہوئے ہم کیونکر مان سکتے ہیں کہ خدا تعالی کی رحمت آخر دوزخیوں کو نہیں ڈھانپ لے گی اور دوزخی جہنم کے رحم سے کبھی بھی خارج نہیں ہو گا اور وہ بندے جن کو خدا تعالیٰ نے اپنا عبد بنانے کے لئے پیدا کیا تھا وہ دائمی طور پر شیطان کے عہد رہیں گے اور خدا تعالیٰ کے عبد نہیں نہیں گے اور خدا تعالیٰ کی محبت بھری آواز کبھی بھی اُن کو مخاطب کر کے یہ نہیں کہے گی که فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي أو میرے بندوں میں داخل ہو کر میری جنت میں داخل ( احمدیت کا پیغا م ص ۱۳) ہو جاؤ" ایمان بالملائکہ عقائد اسلامی کا دوسرا رکن ایمان بالملامه ، یعنی فرشتوں پر