احمدیت کی امتیازی شان

by Other Authors

Page 5 of 81

احمدیت کی امتیازی شان — Page 5

( دل سے) فرمانبردار ہو چکے ہیں۔یہ لوگ دعائیں کرتے ہیں کہ اسے ہمارے رب ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں اور تیری ہی طرف (ہمیں) کوٹنا ہے " ایمان بالله اس آیت میں جن چار عقائد کو اسلام و ایمان کی بنیاد قرار دیا گیا ہے ان میں اول نمبر پرایمان باللہ اللہ پر ایمان ہے جو اسلام کا نقطہ مرکزی ہے اور اسی کے گرد سارے مسائل چکر لگاتے ہیں۔قرآن مجید میں ہے :- قل هذه سَبِيلِي ادْعُوا إِلَى اللهِ تف عَلَى قف بصيرة انا وَ مَنِ اتَّبَعَى وَسُبْحَنَ الله وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ۔(بوست: ۱۱۹) تو کہ یہ میرا طریق ہے کہ میں تو اللہ کی طرف بلاتا ہوں اور جنہوں نے نیچے طور پر میری پیروی اختیار کی ہے ہمیں اور وہ سب بصیرت پر قائم ہیں اور اللہ (سب قسم کے نقائص سے) پاک ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔