احمدیت کی امتیازی شان — Page 65
۶۵ میخ کی تعریف میں لوگ حد سے بڑھ گئے یہاں تک کہ اُن کو خدا بنا دیا اسی طرح اس مقدرمیں نبی کا لوگوں نے قدر شناخت نہیں کیا جیسا کہ حق شناخت کرنے کا تھا اور جبیبیا کہ چاہیے لوگوں کو اب تک اس کی عظمتیں معلوم نہیں۔وہی ایک نبی ہے جس نے توحید کا تخم ایسے طور پر بو یا کہ جو آج تک ضائع نہیں ہوا۔وہی ایک نبی ہے جو ایسے وقت میں آیا جب تمام دنیا بگڑ گئی تھی اور ایسے وقت میں گیا جب ایک سمندر کی طرح توحید کو دنیا میں پھیلا گیا اور وہی ایک نبی ہے جس کے لئے ہر ایک زمانہ میں خدا اپنی غیرت دکھلاتا رہا ہے اور اس کی تصدیق اور تائید کے لئے ہزار ہا معجزات ظاہر کرتارہا۔اسی طرح اس زمانہ میں بھی اس پاک نبی کی بہت تو ہین کی گئی اس لئے خدا کی غیرت نے جوش مارا اور سب گزشتہ زمانوں سے زیادہ جوش مارا اور مجھے اُس نے مسیح موعود کر کے بھیجا تا کہ میں اس کی نبوت کے لئے تمام دنیا میں گواہی دوں (مجموعه اشتہارات جلد ۳ ص ۵۳)