احمدیت کی امتیازی شان

by Other Authors

Page 54 of 81

احمدیت کی امتیازی شان — Page 54

۵۴ الگ نام رکھنے اور جماعت بنانے کی وجہ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ حضرت مہدی موعود نے اپنے عالمگیر روحانی سلسلہ کے لئے " مسلمان فرقہ احمدیہ یا احمدی مذہب کے مسلمان اشتہارات حضرت مسیح موعود ) کا الگ نام کیوں تجویز فرمایا ؟ اس نہایت اہم سوال کے دو جواب ہیں :۔پہلا جواب یہ ہے کہ یہ نام صداقت اسلام کا زندہ اور دائمی نشان ہے اور پاک نوشتوں کے عین مطابق ہے۔چنانچہ فقہ حنفی کے مسلمہ امام اہلسنت اور شارح مشکوۃ شریف حضرت امام علی القاری (متونی تہتر فرقوں والی مشہور عالم حدیث " ) بوٹی کی شرح میں خبر دی کہ :- وَالْفِرَقَةُ النَّاجِيَةُ هُمْ اَهْلِ السُّنَّةِ الْبَيْضَاءِ الْمُحَمَّدِيَّةِ وَالطَّرِيقَةِ النَّقِيَّةِ الْأَحْمَدِيةِ اور ناجی فرقہ اہل سنت کا وہ فرقہ ہے جو مقدس طریقہ احمدیہ پر گامزن ہوگا۔