احمدیت کی امتیازی شان — Page 49
۴۹ احمدیت میں عشق محمدؐ اور غیرت محمد کے پیشے معزز سامعین ! ایمان بالرسل کے دائرہ میں مرکز شخصیت مقدسوں کے قافلہ سالار، پاکوں کے سردار، قدوسیوں کے سرتاج، ستيد المطرين، فخر الأولين والآخرین، محبوب حضرت احدیت سیدنا و مولانا حضرت محمد مصطفے احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اگر انبیاء ورسل کی عزت و حرمت احمدیت کے ایمان کا جزو ہے تونبی کریم صلی الہ علیہ وسلم کی فضیلت کل انبیاء پر اس کے ایمان کا منہ وہ اعظم اور اس کے رگ و ریشہ میں ملی ہوئی بات ہے اور اس کے اندر عشق محمدؐ اور غیرت محمدؐ کے بے شمار چشمے ابل رہے ہیں۔چنانچہ حضرت بانی و سلسلہ عالیہ احمدیہ اپنے تئیں سید الرسل کے چاکر احقر الخادمین اور احقر الغلمان قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں : اگر " خدا کی قسم اگر میری ساری اولاد اور اولاد کی اولاد اور میرے سارے دوست اور میرے سارے معاون و مددگار میری آنکھوں کی