احمدیت کی امتیازی شان

by Other Authors

Page 40 of 81

احمدیت کی امتیازی شان — Page 40

۴۰ ہے جو جبراً مسلمان کئے جاتے ہیں جن کا دل کا فراور زبان مومن ہوتی ہے ؟ نہیں بلکہ یہ ان لوگوں کے کام ہیں جن کے دل نورِ ایمان سے بھر جاتے ہیں اور جن کے دلوں میں خدا ہی خدا ہوتا ہے" (پیغام صلح ص۲۳۲۲) ایمان بالرسل ایمان کا چوتھار کن قرآن عظیم کے مطابق رسولوں پر ایمان ہے۔اس اہم رکن کے بارے میں اصولی طور پر احمدیت تین مخصوص اور نفرد نظریات کی حامل ہے :- اول یہ کہ بہت سے مفترین ، محدثین اور تکلمین اور دیگر علماء اسلام کے یہاں نہیں اور رسول کی اصطلاحوں میں فرق رکیا جاتا ہے۔وہ نئی شریعت لانے والے کو رسول اور پہلی شریعت کی تجدید و استحکام کرنے والے کو نبی کہتے ہیں۔ان کی نگاہ میں ہر رسول نبی تو ہے مگرہ ہر نبی رسول نہیں۔راس خطر ناک نظریہ سے یہ لازم آتا ہے کہ ایمان صرف رسولوں پر لانا ضروری ہے۔نیز یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو چونکہ خاتم الرسل کی بجائے خاتم النبیین کہا گیا