احمدیت کی امتیازی شان — Page 26
۲۶ "اسلام اس بات کا نام ہے کہ قرآن شریف کی اتباع سے خدا کو راضی کیا جائے۔اسی لئے آپ فرماتے ہیں ے ( ملفوظات جلد ص۲۱۵ ) دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ مچھوں قرآن کے گرد گھوموں کعبہ مرامی ہے تحریک احمدیت نے قرآن مجید کے حسین اور دلکش چہرہ کو جس طرح دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اور قلوب عالم میں اس کی عظمت کا سکہ جما دیا ہے میں اس وقت نمونہ اس کے صرف پانچ پہلوؤں پر روشنی ڈالوں گا۔اول :- احمدیت کا نقطۂ نگاہ یہ ہے کہ الحمد سے لیکر والناس تک سارا قرآن واجب العمل ہے۔چنانچہ حضرت بانی احمدیت کا ارشاد ہے کہ :- ” جو شخص اپنے نفس کے لئے خدا کے حکم کو ٹالتا ہے وہ آسمان میں ہر گز در اخل نہیں ہو گا۔سو تم کوشش کرو جو ایک نقطہ یا ایک شعشہ قرآن شریعت کا بھی تم پر گوا ہی نہ دے تا تم اس کے لئے پکڑے نہ جاؤ دکشتی نوح )