احمدیت کی امتیازی شان — Page 19
اس کی رحمت کی تقسیم ہمارے ہاتھ میں نہیں۔ایک غلام اپنے آقا کو سخاوت سے باز نہیں رکھ سکتا خدا تعالیٰ ہمارا آقا ہے اور ہمارا بادشاہ ہے اور ہمارا خالق ہے اور ہمارا مالک ہے۔اگر اس کی حکمت اور اس کا علم اور اس کی رحمت کسی ایسے شخص کو بھی بخشنا چاہے جس کی عام حالات کے مطابق بخشش ناممکن نظر آتی ہو تو ہم کون ہیں جو اس کے ہاتھ کو روکیں اور ہم کون ہیں جو اس کو بخشش نجات کے متعلق تو احمدیت کا عقیدہ اتنا وسیع ہے کہ اس کی وجہ سے بعض مولویوں نے احمدیوں پر کفر کا فتوی لگایا ہے۔یعنی ہم یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ کوئی انسان بھی دائمی عذاب میں مبتلا نہیں ہو گا نہ ہی مومن نہ کا فر کیونکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ـمَتِي وَسِعَتْ كُلّ شَی میری رحمت نے رحْمَتِي ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے۔اور فرماتا ہے کہ اے هاوية کافر اور دوزخ کی آپس کی نسبت ایسی ہی