احمدیت کی امتیازی شان — Page 18
پر ہیں، تو بفضلہ تعالیٰ یہی پلہ بھاری ہوگا یہ (کرامات الصادقین مت ) یوم آخرت پر ایمان قرآن مجید کی رو سے ایمان باللہ کا لازمی تقاضا کو ہم آخرت پر ایمان ہے۔سو حضرت بانی سلسلہ احمدیہ تحریر فرماتے ہیں :- " ہم ایمان لاتے ہیں کہ۔۔۔بحشر اجساد حق ، او روز حساب حق ، اور جنت حق ، اور جہنم حتی ہے۔" ایام الصلح من اس سلسلہ میں جماعت احمد بعض مخصوص نظریات رکھتی ہے مثلاً حضرت مصلح موعودہؓ فرماتے ہیں کہ : ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ ہر وہ شخص جو صداقت کے سمجھنے سے گریز کرتا ہے اور یہ کوشش کرتا ہے کہ صداقت اُس کے کان میں نہ پڑے تاکہ اُسے مانتی نہ پڑے یا جس پر حجت تمام ہو جائے مگرہ پھر بھی ایمان نہ لائے خدا تعالیٰ کے نزدیک قابل مواخذہ ہے لیکن ایسے شخص کو بھی اگر خدا تعالیٰ چاہے تو معاف کر سکتا ہے۔