احمدیت کی امتیازی شان — Page 17
ظاہری سجدہ ہی مراد لیا جائے تو اس کے معنے یہ ہو سکتے ہیں کہ تخلیق آدم کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ میں گر جاؤ۔(تفسیر کبر جلد ص۳۲۲) حضرت علامہ ابن کثیر نے سورۃ یوسف کی آیت خَرُّوا لَهُ مُجد کی تشریح میں لکھا ہے کہ حضرت یعقوب اور اُن کے گیارہ بیٹے یوسف علیہ السلام کے سامنے سجدہ ریز ہو گئے۔(تفسیر ابن کثیر (اردو) پارہ ۱۳ ناشر : نورمحمد کارخانه تجارت کتب آرام باغ کراچی) کشمیر کے ایک صاحب جو سجدہ تعظیمی کے قائل تھے شروع نشاہ میں قادیان آئے اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ سے اظہارِ محبت کے لئے اس کو ظاہری شکل میں پورا کرنا چاہا مگر حضور نے نہایت جلال بھرے انداز میں اُن کو اس حرکت سے منع کیا اور فرمایا :- یہ مشرکانہ باتیں ہیں ان سے پر ہیز کرنا چاہیئے۔“ البدر ۱۸ار فروری ۶۱۹۰۵ بحوالہ ملفوظات حضرت مسیح موعود جلدی م۲۹) ص بانی سلسلہ احمدیہ کا حلفیہ بیان ہے کہ :: یکر کے جلشانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میرا خدا اور رسول پر وہ یقین ہے کہ اگر اس زمانہ کے تمام ایما نوں کو ترازو کے ایک پتہ میں رکھا جائے اور میرا ایمان دوسرے