احمدیت کی امتیازی شان — Page 12
۱۲ بالخصوص "بركات الدعا اس موضوع پر حرف آخر کی حیثیت رکھتی ہے میں میں علیگڑھ تحریک کے بانی جناب سرسید مرحوم کے اس خیال کا رد کیا گیا ہے کہ دعا عبادت ضرور ہے مگر عملی طور پر اس کا ہر گز کوئی فائدہ نہیں ہے۔آپ نے اس کتاب میں ثابت کیا ہے کہ منصرف اولیاء امت کے عجائب و کرامات کا اصل منبع اور سر خیمہ دعا ہی ہے بلکہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا انقلاب عظیم بھی دعاؤں ہی کے نتیجہ میں رونما ہوا تھا چنانچہ فرماتے ہیں :- وہ جو عرب کے بیابانی ملک میں ایک عجیب ماجرا گزرا و کہ لاکھوں مردے تھوڑے دنوں میں زندہ ہوگئے اور پشتوں کے بگڑے ہوئے الہی رنگ پکڑ گئے اور آنکھوں کے اندھے بینا ہوئے اور گونگوں کی زبان پر الہی معارف جاری ہوئے اور دنیا میں ایک دفعہ ایک ایسا انقلاب پیدا ہوا کہ نہ پہلے اس سے کسی آنکھ نے دیکھا اور نہ کسی کان نے شنا کچھ جانتے ہو کہ وہ کیا تھا۔وہ ایک فانی فی اللہ کی اندھیری راتوں کی دعائیں ہی تھیں جنہوں نے دنیا میں شور مچا دیا اور وہ عجائب باتیں دکھلائیں کہ جو اس اتنی بے کس سے محالات کی طرح نظر آتی تھیں۔اللھم