احمدیت کی امتیازی شان — Page 31
FI دیا چہ میں اپنا یہ نقطہ خیال پیش فرمایا ہے کہ :۔اس (قرآن۔ناقل ) میں نہ تصنیفی ترتیب پائی جاتی ہے اور نہ کتابی اسلوب یا (تفہیم القرآن جلد اصل ۲ طبع دوم) سوم : بعض قدیم بزرگوں نے سنت رسول کو قرآن پر قاضی ٹھرایا ہے۔"کتاب الميزان الجزء الاول من از السيد عبد الوهاب شعرانی مطبوعه ۱۳۵۲ هـ ) اور زمانہ حال کے بعض فاضل علماء کا عقیدہ ہے کہ :- حدیث صحیح اپنے منصب و خدمت تشریح وتفسیر میں قرآن سے مقدم ہے۔اشاعة السنه جلد ۱۳ نمبر ا ط ۲ حاشیه ) مگر احمدی علم کلام میں قرآن مجید کو سنت و حدیث سے مقدم اور ہدایت کا اولین اور بنیادی ماخذ اور سن تسلیم کیا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی واضح تعلیم ہے کہ :۔تم قرآن کو تدبیر سے پڑھو اور اس سے بہت ہی پیار کرو۔ایسا پیار کہ تم نے کسی سے نہ کیا ہو۔کیونکہ جیسا کہ خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا الخَيرُ كُلَّهُ فِي الْقُرآنِ کہ