احمدیت کی امتیازی شان — Page 14
IN " ” میری نگاہ سے اُس گروہ کی تصانیف جو دعا کا منکر ہے اورہ اس جماعت کی کتابیں جو دعا پر یقین رکھتی ہے دونوں گزری ہیں۔اس سلسلہ میں سرسید علیہ الرحمہ اور مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے دلائل خصوصیت سے قابل توجہ ہیں۔متقدمین نے بھی اس مسئلہ پر کافی بحث کی ہے۔خدا کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ان پاک روحوں پر جو اس میدان کے تمام خس و خاشاک کو انبیا صاف و پاک کرگئیں کہ صداقت کی روشنی چاروں طرف جگمگا رہی ہے ، دعائیں مطلع پنجم ) ایک بار شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر سرمحمد اقبال بالقابہ نے ایک نجی مجلس میں فرمایا :- W دعا کے بارے میں سرسید احمد خان اور میرا خضاب نے انتہا کر دی۔سید احمد خان پر تو علت و معلول خیال راس در جه غالب تھا کہ اس وقت کے علوم طبعی کے زیر اثر انہوں نے نیچر کا جو تصور قائم کیا اس کی رو سے یہ ممکن ہی نہیں تھا کہ حوادث کی ترتیب میں کوئی رد و بدل ہو سکے۔۔۔یوں سرسید کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا