احمدیت کی امتیازی شان — Page 11
اقدس علیہ السلام سے عرض کیا اور وہ خط دکھایا۔آپ اس خط کو ہاتھ میں لے کر بہت ہنسے اور فرمایا۔جو حتی و قیوم خدا سے روز باتیں کرتا ہے اُس کو مردوں سے باتیں کرنے کی کیا غرض ہے یا یہ فرمایا کہ کیا مطلب ہے۔مردوں سے مُردے باتیں کریں اور زندوں سے زندہے۔ہم زندہ ہیں، ہمارا مذہب اسلام زندہ ہے۔ہمارا خدا حی و قیوم، زندہ خدا ہے " ( تذكرة المهدی حصہ دوم من ۳۹۳) قبولیت دعا پر زنده ایمان زندہ خدا کے اس انقلابی تصور کے نتیجہ میں قبولیت دعا یہ ایک زندہ ایمان پیدا ہوتا ہے۔یہ زندہ ایمان اس زمانہ میں اپنے ہزاروں ناقابل تردید روحانی مشاہدات و تجربات کو پیش کر کے حضرت بانی جماعت احمدیہ ہی نے پیدا کیا۔آپ کو الهاماً بتایا گیا کہ جو کچھ ہو گا دعا ہی سے ہوگا۔" ملفوظات جلد و من) حضور کی اکثر تصانیف مسئلہ دعا کی حقانیت سے لرزہ ہیں