احمدیت کا پیغام

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 49 of 55

احمدیت کا پیغام — Page 49

۴۹ ذرائع سے غالب نہیں ہوئیں۔مذہبی تحریکیں اصلاح نفس تبلیغ ورقربانی ہی کے ساتھ ہمیشہ غالب آتی رہی ہیں۔آدم علیہ السلام کے زمانہ سے لے کر اس وقت تک جو نہیں ہوا وہ اب بھی نہیں ہوگا اور جس ذریعہ سے آج تک خدا تعالیٰ کے پیغام دنیا میں پھیلتے رہے ہیں اسی طرح اب بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام دنیا میں پھیلے گا۔پس اپنی جانوں پر رحم کرتے ہوئے، اپنی اولادوں پر رحم کرتے ہوئے، اپنے خاندانوں اور اپنی قوموں پر رحم کرتے ہوئے ، اپنے ملک پر رحم کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کے پیغام کو سننے اور سمجھنے کی کوشش کریں تا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے دروازے آپ کے لئے جلد سے جلد کھل جائیں اور اسلام کی ترقی پیچھے نہ پڑتی چلی جائے ابھی بہت کام ہے جو ہم نے کرنا ہے مگر اس کے لئے ہم آپ کی آمد کے منتظر ہیں کیونکہ خدائی ترقیات علاوہ معجزات کے دین کی اشاعت کے ساتھ بھی تعلق رکھتی ہیں۔آپ آئیں اور اس بوجھ کو ہمارے ساتھ مل کر اٹھا ئیں جس بوجھ کا اٹھانا اسلام کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔بے شک قربانی اور ایثار اور ملامت اور تعذیب ان سب چیزوں کا دیکھنا اس رستہ میں ضروری ہے مگر خدا تعالیٰ کی راہ میں موت ہی حقیقی زندگی بخشتی ہے اور اس موت کو اختیار کئے بغیر کوئی شخص خدا تعالیٰ تک نہیں پہنچ سکتا۔اور اس موت کو اختیار کئے بغیر اسلام بھی غالب نہیں ہوسکتا۔ہمت کریں اور موت کے اس پیالہ کومنہ سے لگالیں تا کہ ہماری اور آپ کی موت سے اسلام کو زندگی ملے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دین پھر تر و تازہ ہو جائے اور اس موت کو قبول کر کے ہم بھی اپنے محبوب کی گود میں ابدی زندگی کا لطف اُٹھا ئیں۔اللهمر امین۔خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمدیہ ۲۷ اکتوبر ۱۹۴۸ء (الفضل ۶ نومبر ۱۹۴۸ء)