احمدیت کا پیغام

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 13 of 55

احمدیت کا پیغام — Page 13

دیر کے بعد وہ پھر ایک نئی شکل اور نئی صورت میں میرے سامنے آتا تھا۔مگر اس دفعہ بھی یہی حربہ اس کے مٹانے میں کامیاب ہو جاتا تھا حتی کہ منزل مقصود آگئی اور شیطان کلی طور پر میدان چھوڑ کر بھاگ گیا۔اسی رؤیا کی بنا پر میں اپنی تمام اہم تحریروں پر سر نامہ سے او پر خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ کا فقرہ لکھا کرتا ہوں۔پس ہم ملائکہ پر ایمان رکھتے ہیں اور شیطان کے وجود کو تسلیم کرتے ہیں۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ احمدی لوگ معجزات کے منکر ہیں۔یہ بھی واقعات کے خلاف ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات تو الگ رہے ہم تو اس بات کے بھی قائل ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بچے اتباع کو بھی اللہ تعالیٰ معجزات عطا فرماتا ہے۔قرآن کریم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات سے بھرا ہوا ہے اور ان کا انکارصرف ایک ازلی اور ابدی اندھا ہی کر سکتا ہے۔نجات کے متعلق احمدیوں کا عقیدہ بعض لوگ احمدیت کے متعلق اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ احمد یہ عقیدہ کی رُو سے احمدیوں کے سوا باقی تمام لوگ جہنمی ہیں۔یہ بھی محض ناواقفیت یا دشمنی کا نتیجہ ہے۔ہمارا ہرگز یہ عقیدہ نہیں کہ احمدیوں کے سوا باقی تمام لوگ جہنمی ہیں۔ہمارے نزدیک یہ ہوسکتا ہے کہ کوئی احمدی ہو لیکن وہ جہنمی ہو جائے جس طرح یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کوئی احمدی نہ ہو اور وہ جنت میں چلا جائے کیونکہ جنت صرف منہ کے اقرار کا نتیجہ نہیں۔جنت بہت سی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے نتیجہ میں ملتی ہے۔اسی طرح دوزخ صرف منہ کے انکار کا نتیجہ نہیں بلکہ دوزخ کا شکار بننے کے لئے بہت سی شرطیں ہیں۔کوئی انسان دوزخ میں نہیں جا