احمدیت کا پیغام

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 12 of 55

احمدیت کا پیغام — Page 12

۱۲ دوزخ۔ان تمام مضامین پر سورہ فاتحہ سے ایسی روشنی پڑتی ہے کہ دوسری کتب کے سینکڑوں صفحات بھی اتنی روشنی انسان کو نہیں پہنچاتے۔پس فرشتوں کے انکار کا تو کوئی سوال ہی نہیں احمدی تو فرشتوں سے فائدہ اٹھانے کا بھی مدعی ہے باقی رہا شیطان۔سو شیطان تو ایک گندی چیز ہے اس پر ایمان لانے کا تو سوال ہی کوئی نہیں۔ہاں اس کے وجود کا علم ہمیں قرآن کریم سے حاصل ہوتا ہے اور ہم اس کے وجود کو تسلیم کرتے ہیں اور نہ صرف تسلیم کرتے ہیں بلکہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ہمارے ذمہ یہ کام لگایا ہے کہ ہم شیطان کی طاقت کو توڑیں اور اس کی حکومت کو مٹائیں۔شیطان کو بھی میں نے خواب میں دیکھا ہے اور ایک دفعہ تو میں نے اس سے گشتی بھی کی ہے اور خدائے تعالیٰ کی مدد سے اور کلمات تعوذ کی برکت سے اس کو شکست بھی دی ہے، اور ایک دفعہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا کہ جس کام کے لئے تم مقرر کئے جاؤ گے اس کے رستہ میں شیطان اور اسکی اولاد بہت سی روکیں ڈالے گی تم اس کی روکوں کی پرواہ نہ کرنا اور یہ فقرہ کہتے ہوئے بڑھتے چلے جانا کہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ تب میں اس جہت کو چلا جس جہت کی طرف جانے کا خدا تعالیٰ نے مجھے ارشاد فرمایا تھا اور میں نے دیکھا کہ شیطان اور اس کی اولاد مختلف طریق سے مجھے دھمکانے اور ڈرانے کی کوشش کرنے لگی۔بعض جگہ پر صرف سر ہی سر سامنے آ جاتے تھے اور مجھے ڈرانے کی کوشش کرتے تھے بعض جگہ خالی دھڑ آ جاتے تھے۔بعض جگہ شیطان شیروں اور چیتوں کی شکل بدل کر یا ہاتھیوں کی شکل بدل کر آتا تھا مگر الہی حکم کے ماتحت میں نے اس کی طرف کوئی توجہ نہ کی اور یہی کہتے ہوئے بڑھتا چلا گیا کہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ، خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ جب کبھی میں یہ فقرہ پڑھتا تھا شیطان اور اس کی اولا د بھاگ جاتی تھی اور میدان صاف ہو جاتا تھا مگر تھوڑی