احمدیت کا پیغام

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 11 of 55

احمدیت کا پیغام — Page 11

ہر ایک لفظ کو خدا تعالیٰ کی طرف سے سمجھتی اور قابل عمل تسلیم کرتی ہے۔احمدیوں کا فرشتوں کے متعلق عقیدہ انہی نا واقف لوگوں میں سے بعض لوگ یہ الزام لگاتے ہیں کہ احمدی فرشتوں اور شیطان کے قائل نہیں یہ الزام بھی محض اتہام ہے۔فرشتوں کا ذکر بھی قرآن کریم میں موجود ہے اور شیطان کا ذکر بھی قرآن کریم میں موجو د ہے۔جن چیزوں کا ذکر قرآن کریم میں موجود ہے ، قرآن کریم پر ایمان کا دعوی کرتے ہوئے ان چیزوں کا انکار احمدیت کر ہی کس طرح سکتی ہے۔ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے فرشتوں پر پورا ایمان رکھتے ہیں بلکہ احمدیت سے جو برکات ہمیں حاصل ہوئی ہیں اُن کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ ہم فرشتوں پر ایمان لاتے ہیں بلکہ ہم یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ فرشتوں کے ساتھ قرآن کریم کی مدد سے تعلق بھی پیدا کیا جا سکتا ہے اور اُن سے علوم روحانیہ بھی سیکھے جاسکتے ہیں۔خود راقم الحروف نے کئی علوم فرشتوں سے سیکھے۔مجھے ایک دفعہ ایک فرشتہ نے سورہ فاتحہ کی تفسیر پڑھائی اور اُس وقت سے لے کر اس وقت تک سورہ فاتحہ کے اس قدر مطالب مجھ پر کھلے ہیں کہ اُن کی حد ہی کوئی نہیں اور میرا دعوی ہے کہ کسی مذہب و ملت کا آدمی روحانی علوم میں سے کسی مضمون کے متعلق بھی جو کچھ اپنی ساری کتاب میں نکال سکتا ہے اس سے بڑھ کر مضامین خدا تعالیٰ کے فضل سے میں صرف سورہ فاتحہ سے نکال سکتا ہوں۔مدتوں سے میں دنیا کو یہ چیلنج دے رہا ہوں مگر آج تک کسی نے اس چیلنج کو قبول نہیں کیا۔ہستی باری تعالیٰ کا ثبوت، توحید الہی کا ثبوت، رسالت اور اس کی ضرورت ،شریعتِ کاملہ کی علامات اور بنی نوع انسان کے لئے اس کی ضرورت ، دعا، تقدیر، کشر ونشر، جنت و